ٹک ٹاک نے ایک اور فیچر متعارف کروا دیا

ٹک ٹاک نے ایک اور فیچر متعارف کروا دیا

خیال رہے کہ سٹوری کا فیچر ٹک ٹاک سے پہلے انسٹاگرام، فیس بُک ، اسنیپ چیٹ اور واٹس ایپ پر بھی دستیاب ہے، کچھ عرصہ قبل ایسا ہی فیچر ٹوئٹر نے بھی متعارف کروایا تھا جسے اب ختم کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک نے اپنے حریف سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ’سٹوریز ‘کے فیچر کی جانچ کا آغاز کردیا ہے۔

ٹک ٹاک سٹوریز کے نام سے منسوب یہ فیچر ٹک ٹاک صارفین کو اسٹوری پر مختصر ویڈیو پوسٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے جو کہ آئندہ 24 گھنٹوں بعد خود بخود غائب ہوجائے گی۔

ٹک ٹاک کے فیچر سٹوریزکے حوالے سے اعلان ٹوئٹر پر سوشل میڈیا کنسلٹنٹ میٹ نوارا کی جانب سے سامنے آیا، سوشل میڈیا کنسلٹنٹ نے ٹوئٹر پر نئے فیچر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے صارفین کو آگاہ کیا۔

بعد ازاں کمپنی کی جانب سے نئے فیچر کی جانچ کے آغاز سے متعلق تصدیق سامنے آئی، فی الحال ٹک ٹاک سٹوریز کا فیچر پلیٹ فارم پرچند صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔