واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی خواہش پوری کردی

Published On 19 November,2021 07:27 pm

لاہور:(ویب ڈیسک)پیغام رسانی کے لئے دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ آئے روز اپنے فیچرز میں تبدیلی کا اضافہ کرتی رہتی ہے اور اپنے صارفین کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئےنت نئے کام کرتی رہتی ہے۔

اب کی بار فیس بک کی زیر ملکیتی واٹس ایپ نے ایک نئے فیچر کا اضافہ صارفین کی خواہش پر کیا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے اضافہ کے مطابق وہ تمام صارفین جو کہ ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں ان کی چیٹ میں سٹیکرز اب بڑے نظر آئیں گے۔

یاد رہے کہ کہ بڑے سٹیکرز کا یہ فیچر واٹس ایپ کے بیٹا ورژن 2.2146.4 کے صارفین کے لئے موجود ہے۔

اس فیچر کے حوالے سے واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کچھ صارفین کو یہ بڑے سٹیکرز پسند آئے ہیں لیکن دوسرے لوگوں نے شکایت کی کیونکہ وہ گفتگو میں زیادہ جگہ لیتے ہیں۔

علاوہ ازیں واٹس ایپ کی جانب سے ایک اور نئے فیچر پر کام جاری ہے جس کی مدد سے اسٹیٹس دیکھنے کے دوران ویڈیو اور وائس کالز کی جاسکیں گی۔

واٹس ایپ انتظامیہ نے مزید بتایا ہے کہ یہ سٹیکرز کے لئے آنے والی دیگر اصلاحات میں سے ایک ہے، اگلے کچھ دنوں میں سٹیکر سے متعلق مزید مزید تبدیلوں کا اعلان کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کا یہ فیچر فی الحال آئی فون صارفین کے لئے موجود ہے جبکہ اینڈارائیڈ صارفین کے لئے اس فیچر پر کام جاری ہے۔
 

Advertisement