چاند سے لائی گئی مٹی فروخت کیلئے پیش

Published On 13 April,2022 12:23 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) نیویارک میں نیل آرم سٹرانگ کی جانب سے چاند سے لائی گئی مٹی کو فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا۔

چاند کی مٹی کا انتہائی اہمیت کا حامل نمونہ انیس سو انہتر میں اپالو گیارہ مشن پر جانے والے خلا نورد نیل آرم سٹرانگ مشن کی تکمیل کے بعد اپنے ساتھ لائے جس کا کچھ حصہ اب بون ہیمس سپیس ہسٹری کی جانب سے فروخت کیلئے پیش کیا جا رہا ہے۔

بولی میں ادارے نے مزید خلائی اشیاء بھی فروخت کیلئے پیش کیں۔