کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) فیس بک نے چیٹ فیچر میسنجر کی علیحدہ حیثیت ختم کر کے دوبارہ اپنی ایپ میں لانے کا فیصلہ کر لیا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ٹیکنالوجی ایکسپرٹ میٹ نیوارا نے ایک سکرین شاٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 2014ء میں ختم کیا جانے والا چیٹ فیچر فیس بک اب اپنی ایپ میں واپس لا رہا ہے۔
Facebook is bringing Messenger chat features back in-app
— Matt Navarra (@MattNavarra) December 30, 2022
In 2014, Facebook turned off in-app chat features and launched Messenger as a separate app.
But in-app chat features are coming back.
This is what it looks like: https://t.co/IyJS4bWggm pic.twitter.com/aJ5dLheXKS
انہوں نے لکھا کہ 2014ء میں فیس بک کی جانب سے ایپ سے جڑا یہ فیچر ختم کر دیا گیا تھا اور مسینجر کی ایک علیحدہ ایپ متعارف کروائی گئی تھی، لیکن فیس بک کا اِن چیٹ فیچر اب دوبارہ بحال کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیس بک نے ٹک ٹاک سے نمبر ون پوزیشن چھین لی
واضح رہے کہ فیس بک کی جانب سے اِن چیٹ فیچر کے خاتمے کے بعد صارفین کو چیٹ میں مشکلات کی شکایات تھیں، صارفین کو فیس بک اور مسینجر کے استعمال کے لئے علیحدہ علیحدہ لاگ اِن بنانا پڑتا تھا۔