ٹوئٹر نے سیاسی اشتہارات پر عائد پابندی ختم کر دی

Published On 04 January,2023 03:36 pm

سین فرانسیسکو: (ویب ڈیسک) ٹوئٹر نے سیاسی اشتہارات پر عائد پابندی کو 3 سال کے عرصے کے بعد ختم کر دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں ٹوئٹر انتظامیہ نے کہا کہ ٹوئٹر پر ایسے اشتہارات کو ترجیح دی جائے گی جو اہم موضوعات پر عوامی مباحثے کے لئے اہم ہوں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں سیاسی اشتہارات کو جگہ دی جائے گی، سیاسی اشتہارات کی پالیسی کو ٹی وی یا دیگر میڈیا اداروں کی پالیسیوں جیسا بنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ سال 2019ء میں ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے دنیا بھر میں امیدواروں، منتخب حکام اور سیاسی جماعتوں کے اشتہارات پر پابندی عائد کر دی تھی۔