ایلون مسک کا ٹوئٹر پر اشتہارات سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان

ایلون مسک کا ٹوئٹر پر اشتہارات سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے اپنے حالیہ پیغام میں کہا کہ ٹویٹر پر اشتہارات بہت زیادہ اور بہت بڑے ہیں، آنے والے ہفتوں میں دونوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔

مسک نے اپنے پیغام میں اعلان کیا کہ اس حوالے سے کمپنی ایک سبکسرپشن سروس کروائے گی جس سے صارفین کو کم اشتہارات دیکھنے میں مدد ملے گی۔

کمپنی کے مالک نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ زیادہ قیمت والی سبسکرپشن بھی متعارف کروائی جائے گی جس سے صارفین مکمل طور پر اشتہارات سے محفوظ رہ سکیں گے۔