واٹس ایپ آڈیو چیٹ اور کال میں بڑی تبدیلیاں جلد متوقع

Published On 28 March,2023 01:03 pm

سین فرانسسكو: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ نے غیر معمولی تیزی سے اپنے فیچرز اپ ڈیٹ کئے ہیں جن میں اب وائس چیٹ اور کال میں غیرمعمولی تبدیلیاں متوقع ہے۔

واٹس ایپ کی خبر دینے والی ویب سائٹ ’ویب بی ٹا انفو‘ کے مطابق آڈیو چیٹ میں بعض بالکل نئی تبدیلیاں پیش کی جا رہی ہیں، ان میں جلد ٹوئٹر اسپیسِس جیسی سہولیات پیش کی جائیں گی، بی ٹا ورژن 2.23.7.12 کے مطابق واٹس ایپ کال کا نیا انٹرفیس پیش کیا جائے گا۔

کال بٹن کی جگہ لہردار لوگو پیش کیا جائے گا، یہ لوگو مینو میں سب سے بلند دکھائی دے گا، اس طرح اوپر کی آڈیو بار کو بڑھا گیا ہے۔

اس طرح گروپ چیٹس کو بہتر بنایا جائے گا جس میں بہت سارے لوگ دوست اور ساتھی آڈیو فائل شیئر کر سکیں گے، یعنی انہیں ٹویٹر سپیسس جیسا بنایا جا رہا ہے، اس کے علاوہ تجزیہ نگاروں نے اسے سلیک ہڈلزیا ڈسکارڈ وائس ایپ سے بھی تشبیہ دی ہے، تجزیہ نگاروں کے مطابق امکان ہے کہ وائس آپشن ڈسکارڈ کے زیادہ قریب ہوگا۔

سیم موبائل ویب سائٹ نے اسے آڈیو چیٹ کا نام دیا ہے اور اس کا ایک سکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے، تاہم یہ سب قیاس آرائیاں ہی ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ اب یہ کس طرح پیش کیا جاتا ہے۔

 

Advertisement