کیلی فورنیا : ( ویب ڈیسک ) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے پلیٹ فارم میں ایڈوانسڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس بوٹ کا تنازعہ حل کرنے کے لیے اہم تبدیلی کا اعلان کر دیا ۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایلون مسک نے کہا ہے کہ ایڈوانس آرٹیفیشل انٹیلی جنس بوٹ کا تنازعہ حل کرنے کے لیے 15 اپریل کے بعد سے ہونے والے ٹوئٹر پولز میں صرف ویریفائیڈ اکاؤنٹس ہی ووٹ دینے کے اہل ہوں گے۔
ایلون مسک نے یہ بھی کہا کہ صرف ویریفائیڈ اکاؤنٹس ہی ٹوئٹر کی ’فار یو‘ کی سفارشات میں شامل ہونے کے اہل ہوں گے ۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس ایلون مسک نے کہا تھا کہ ٹوئٹر پالیسی سے متعلق پولز پر ووٹنگ کو بلیو سبسکرائبرز کی ادائیگی تک محدود کر دے گا۔