واشنگٹن: (ویب ڈیسک) مریخ پر ناسا کے پرسیویرنس روور نے شارک کے پیراکے اور کیکڑے کے زنبور (دو شاخہ پنجہ) سے مشابہ چٹانوں کی تصاویر جاری کی ہے۔
مریخ کے جیزیرو گڑھے میں زندگی کے آثار کی تلاش کیلئے موجود یہ روور اس وقت 16 ہزار فٹ گہری جھیل سے گزر رہا ہے جو قدیم وقتوں میں دریا کا ایک ڈیلٹا تھا۔
گزشتہ ماہ اگست کی 18 تاریخ کو لی گئی یہ تصاویر پیریڈولیا مظہر کی ایک مثال ہے، پیریڈولیا ایک ایسا مظہر ہوتا ہے جس میں دماغ دیکھے جانی والی چیز کو کسی بامعنی تصویر میں بدل دیتا ہے جو کہ حقیقت میں نہیں ہوتی، جیسا کہ بادلوں پر شکلیں دیکھنا۔
As promised, here’s the new Image of the Week, as voted by you! This rocky duo was spotted hanging out together in a wind-swept area. I spy a…crab claw? Shark fin? Comment below with what you see!
— NASA s Perseverance Mars Rover (@NASAPersevere) August 21, 2023
See more Images of the Week: https://t.co/jQbq9rGT33 https://t.co/ijxaWyiJQB pic.twitter.com/2K9u0t8zqv
امریکی خلائی ادارے ناسا نے شارک کے پیراکے اور کیکڑے کے زنبور نما چٹانوں کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ’ایمیج آف دی ویک‘ کی سیریز کے طور پر پیش کی۔
ایکس پوسٹ میں کہا گیا کہ یہ دونوں چٹانیں ایک ہوادار علاقے میں پائی گئیں ہیں، یہ شارک کے پیراکے ہیں ؟ کیکڑے کے پنچے ہیں؟ آپ کو کیا لگتا ہے کمنٹ میں بتائیے۔
کئی افراد نے جواب میں بتایا کہ انہیں زیرِ آپ جانور دِکھا جبکہ کچھ نے کافی بِین اور کچھوے کا سر بھی دیکھا۔