کیلیفورنیا: (دنیا نیوز) ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اپنے گیمنگ فیچر ’پلے ایبلز‘ کی عوامی سطح پر آزمائش شروع کر دی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یوٹیوب نے پلے ایبلز کو زیر آزمائش فیچر کی فہرست میں شامل کر لیا ہے جس کے بعد مخصوص صارفین ڈیسک ٹاپ یا موبائل پر ویب سائٹ اور ایپ استعمال کرتے ہوئے گیم کھیل سکیں گے۔
اگر آپ ان مخصوص صارفین میں سے ہیں جن کو اس فیچر تک رسائی ہے تو آپ یوٹیوب پر ’پلے ایبلز‘ نامی خانہ دیکھ سکیں گے، یہ گیمز فیڈ پر موجود دیگر کونٹینٹ کے ساتھ ہی دِکھائی دیں گے، صارفین گیمز کو یوٹیوب ہسٹری میں محفوظ بھی کر سکیں گے۔
گیمز سے متعلق کمپنی کی جانب سے مزید تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں تاہم ملازمین کی جانب سے جن گیمز کی آزمائش کی گئی تھی ان میں سے ایک سٹیک باؤنس ہے جو گوگل کے گیم سنیکس پلیٹ فارم پر موجود ہے۔