ایمسٹرڈیم: (ویب ڈیسک) کوپرنیکس کلائمیٹ سروس نے 2023ء کے موسم گرما کو عالمی سطح پر گرم ترین قرار دے دیا کیونکہ اس میں شدید موسمی وقوعات دیکھنے میں آئے ہیں۔
کوپرنیکس کلائمیٹ کے مطابق اگست 2023ء مہینہ عالمی سطح پر سب سے گرم مہینہ تھا، عالمی سطح پر موسم گرما میں درجہ حرارت میں 0.66 ڈگری سیلسیئس زیادہ تھا جس کی وجہ سے عالمی اوسط درجہ حرارت 16.77 ڈگری سیلسیئس رہا، یہ درجہ حرارت 1940ء سے ریکارڈ شروع کیے جانے کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔
عالمی سطح پر دوسرا گرم ترین موسم گرما 2019ء کا تھا جب اوسط درجہ حرارت 16.48 ڈگری سیلسیئس کا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ رواں سال موسم گرما میں شدید موسمی وقوعات دیکھنے میں آئے جن میں یورپ، شمالی امریکا اور ایشیا میں ہیٹ ویو اور کینیڈا اور یونان میں جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات شامل ہیں۔
ماہرین ایٹماسفیئر اور سمندروں کے بڑھتے درجہ حرارت کی وجہ گرین ہاؤس گیس کے اخراج کو قرار دیتے ہیں اور مقتدر حلقوں سے روایتی ایندھن کے استعمال میں کمی لانے کیلئے زور دیتے ہیں۔