لاس ویگس: (ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی سویپری نے ایک ایسی ٹیکنالوجی بنائی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے موبائل فون کو سات سیکنڈ کے اندر مکمل طور پر چارج کیا جا سکے گا۔
سویپری نامی اس ڈیوائس میں کم وزن متعدد بیٹریاں ہوتی ہیں جو فون کی پشت پر مقناطیسی ہولڈر کی مدد سے فون سے منسلک ہوجاتی ہے نچلی جانب موجود پورٹ سے جڑ جاتی ہیں۔
ہر بیٹری پیک کا وزن اندازاً دو ڈبل اے سائز بیٹریوں کے برابر ہوتا ہے اور یہ تمام سمارٹ فونز کے ساتھ مطابقت رکھتے ہیں، اس کو استعمال کرنے کےلیے صارفین اپنے فون سویپری ڈیوائس میں رکھتے ہیں جو خود بخود استعمال شدہ بیٹری کو ہٹا کر مکمل چارج بیٹری سے بدل دیتا ہے۔
یہ ڈیوائس بیک وقت پانچ چارج بیٹریاں اپنے اندر رکھ سکتی ہے، جس کے حوالے سے ڈیوائس بنانے والوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک خاندان کے استعمال کے لیے مثالی شے ہے۔
سویپری کے تخلیق کار علی صالح کے مطابق جدید سمارٹ فونز کی بیٹریاں بہت تیزی سے ختم ہوتی ہیں اور ان کی چارجنگ بھول جانا بہت عام ہے، اس ڈیوائس کی مدد سے صارفین کو موبائل فون کو چارج کرنے کے لیے یاد دہانی کے ساتھ کیبلز کے استعمال کی ضرورت نہیں ہوگی۔