'پی ایس ڈی ایف امید': پنجاب کی اقلیتوں کیلئے تربیتی کورسز کا اجرا

Published On 17 January,2024 12:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ (پی ایس ڈی ایف) نے اقلیتوں کے لیے ترجیہی بنیادوں کے تحت 'پی ایس ڈی ایف امید' کے نام سے پنجاب کے اقلیتی افراد کے لیے تربیتی کورسز آغاز کر دیا۔

اس اہم منصوبے کے تحت پنجاب کے تمام اضلاع میں 2700 طلباء کے لیے منافع بخش آمدنی پیدا کرنے کے مواقع پیدا کرنے والی 15 ایسے شعبوں میں جسکی طلب بہت زیادہ ہے مفت تریبت کی فراہم کی جائے گی تاکہ صوبے کے اقلیتی نوجوانوں کو بااختیار بنایا جا سکے۔

اقلیتی نوجوانوں پر گہری توجہ کے ساتھ پی ایس ڈی ایف امید پروگرام اس اقلیتی گروہوں کو پیش آنے والی مشکلات کا ادارک کرتے ہوئے انکی مخصوص ضروریات کے مطابق تریبت کی فراہمی کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔

اس پروگرام کا مقصد اقلیتی نوجوانوں کو درپیش چیلنجز کو سمجھتے ہوئے انکی کی ضروریات پر مبنی شعبوں میں مہارت فراہم کرنا ہے، یہ اقدام ان کی تربیت اور ترقیاتی ضروریات کے مطابق مخصوص کلاسوں میں رسمی اور خود روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔

پی ایس ڈی ایف تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ان کی سماجی و اقتصادی حیثیت کو بلند کرنے اور مالی آزادی کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے۔

"اسکلز فار مینارٹیز" پروگرام کو حکمت عملی کے مطابق ایسے کورسز پیش کرنے کے لیے بنایا گیا ہے جو اعلیٰ آمدنی پیدا کرنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ گریجویٹس اپنے منتخب کردہ شعبوں میں کامیابی کے لیے اچھی طرح سے تیار ہیں۔

یی ایس ڈی ایف پروگرام کے ذریعے مواقع فراہم کر کے پنجاب کے اقلیتی نوجوانوں کے لیے ہنر مند خود انحصاری اور معاشرے میں قابل قدر شراکت دار بننے کی راہ ہموار کر رہا ہے۔