خیبر: (دنیا نیوز) پاک افغان طور خم بارڈر آج پانچویں روز بھی ہر قسم کی دوطرفہ تجارت کے لیے بند ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی بارڈر حکام نے طور خم پر تجارت کو ڈرائیوروں کے ویزوں سے مشروط کردیا ہے، بارڈر کی بندش پر پاک افغان بارڈر حکام کی ملاقاتیں بھی بے نتیجہ نکلیں۔
سرحد کے دونوں اطراف فروٹ اور سبزیوں سے بھری ہزاروں گاڑیاں کھڑی ہیں، بارڈر بندش کے باعث گاڑیوں میں فروٹ اور سبزیاں خراب ہونے لگیں۔
دوسری جانب ٹرانسپورٹروں نے دونوں اطراف سے بارڈر کھولنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔