اسلام آباد: (دنیا نیوز) جاپان نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے 3.62 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان کردیا۔
نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ جاپان سے ملنے والی گرانٹ سے 21 ملین سے زائد ویکسین کی خریداری جائے گی، خریدی جانے والی ویکسین پولیو مہمات کے دوران بچوں کو پلائی جائے گی۔
ندیم جان نے کہا کہ حکومتِ جاپان پولیو کے خاتمے کیلئے 1996 سے پاکستان کے ساتھ تعاون کررہا ہے، پاکستان سے پولیو کا خاتمہ میری اور حکومت کی اولین ترجیح ہے، چیلننجز کے باوجود رواں سال پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
وفاقی وزیر صحت کا مزید کہنا تھاکہ شراکت داروں کے ساتھ مل کر ہر بچے تک رسائی ممکن بنائیں گے، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں، ملک و قوم کو پولیو وائرس سے ہمیشہ کیلئے نجات دلائیں گے۔