اسلام آباد: ( دنیا نیوز) ملک بھر میں مزید 3 مقامات پر ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر حکام کے مطابق راولپنڈی میں 11 دسمبر کو لیے گئے سیوریج پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق اسلام آباد اور کراچی کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا،اس طرح ملک بھر میں گزشتہ سال سے اب تک مثبت نمونوں کی تعداد 115 ہو گئی ہے۔
نگران وفاقی وزیر صحت ندیم جان کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس کا تعلق سرحد پار وائے بی 3اے وائرس سے ہے، وائرس ملک بھر کے بچوں کے لیے خطرہ ہے، والدین پولیو مہم میں بچوں کو قطرےضرور پلائیں۔