اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان وزارت صحت کے مطابق مختلف اضلاع کے 14 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق پشاور کے 3، حیدر آباد کے 2 اور کراچی شرقی کے 2 نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔
کراچی وسطی، کیماڑی اور غربی سے ایک ایک نمونے میں وائرس پایا گیا، سکھر، کوئٹہ، کوہاٹ اور اسلام آباد کے ایک ایک نمونے میں بھی وائرس رپورٹ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھرمیں انسداد پولیو مہم کا آغاز 8 جنوری سے ہوگا
ترجمان کے مطابق تمام نمونوں میں پایا جانے والا پولیو وائرس سرحد پار سے آیا ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق صرف پولیو ویکسی نیشن کے ذریعے ہی بچوں کو پولیو سے محفوظ بنایا جاسکتا ہے، والدین 5 سال سے کم عمر بچوں کو لازمی پولیو ویکسین کے قطرے پلوائیں۔