اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت صحت نے ملک کے 9 اضلاع سے 9 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق کوئٹہ، مستونگ، ملتان، پشاور، نوشہرہ، حب کے ایک ایک نمونے میں وائرس پایا گیا، کراچی ملیر، کراچی جنوبی اور ڈی آئی خان کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔
ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ تمام نمونوں میں پائے جانے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے، وائرس کی منتقلی کو روکنے کا واحد ذریعہ پولیو ویکسین ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر بچوں کو معذوری سے بچایا جاسکتا ہے، والدین اپنے 5 سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو ویکسین لازمی پلوائیں۔