پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا بار کونسل نے عدلیہ اور ججوں پر بے جا تنقید پر اظہار برہمی کیا۔
بارکونسل نے کہا کہ سوشل میڈیا پر عدلیہ اور سپریم کورٹ ججوں کے خلاف گمراہ کن مہم اور بے جاتنقید جاری ہے، وکلاء ایسے نازیبا بیانات نہ دیں جس سے عدلیہ اور ججوں کی توہین ہو۔
کے پی بار کونسل نے مزید کہا کہ وکلاء اپنے پیشے کے تقدس کا خیال رکھیں۔