پشاور ( دنیا نیوز) پشاور ہائی کورٹ نے سابق سپیکر خیبرپختونخوا سمبلی مشتاق غنی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔
. جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے مشتاق غنی کے حفاظتی ضمانت بارے درخواست پر سماعت کی
درخواست گزار کے وکیل علی عظیم ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ مشتاق غنی کو نیا پاسپورٹ جاری ہو چکا ہے، اب لندن سے واپس آنا چاہتے ہیں، خدشہ ہے انہی ایئر پورٹ سے ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔
جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیئے کہ آپ کووقت دیتے ہیں، اسی دوران درخواست گزار کو واپس آکر پیش ہونا گیا ، عدالت کا مزید کہنا تھا کہ ہم صرف صوبے تک حکم دے سکتے ہیں، مشتاق غنی کو پشاور میں ہی لینڈ کرنا ہوگا۔
بعد ازاں عدالت نےوکیل درخواست گزار کی استدعا منظور کرتے ہوئے مشتاق غنی کو 22 جنوری تک حفاظتی ضمانت منظورکرتے ہوئے 22جنوری کوپیش ہونے کا بھی حکم دیا، بصورت دیگر عدالتی حکم غیر فعال تصور کیا جائے گا۔