سپریم کورٹ: بلے کی بحالی کیخلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر آج سماعت ہو گی

Published On 12 January,2024 02:42 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بلے کا نشان بحال کرنے کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر سپریم کورٹ آج سماعت کرے گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے بلے کا نشان پی ٹی آئی کو دینے پر پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف گزشتہ روز اپیل دائر کی تھی، درخواست پر چیف جسٹس قاضی فائز کی سربراہی میں بینچ آج سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کی درخواست پر اعتراض عائد کرتے ہوئے واپس کر دی گئی تھی تاہم اعتراضات دور کرنے کے بعد درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے اعتراض شدہ دستاویزات حذف کر دی گئیں، الیکشن کمیشن نے ترمیم شدہ اپیل دوبارہ رجسٹرار آفس میں جمع کرائی۔