لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بلے کا نشان واپس کرنے کے لیے دائر انٹرا کورٹ اپیل خارج کر دی۔
عدالت نے واپس لینے کی بنیاد پر اپیل خارج کی، عدالت نے سنگل بینچ کا فیصلہ برقرار رکھا، فیصلے کے مطابق اپیل کنندہ سے جب پوچھا گیا کہ سنگل بینچ کے فیصلہ میں کیا غیر قانونی چیز تھی تو اپیل کنندہ کا وکیل عدالت کو مطمئن نہ کر سکا۔
جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا، اپیل کنندہ کے مطابق سنگل بینچ نے بلے کا نشان واپس کرنے کی درخواست خارج کی، اپیل کنندہ کے مطابق سنگل بینچ کا فیصلہ قانون کے منافی ہے۔
اپیل کنندہ کے مطابق بلے کا نشان پشاور ہائیکورٹ واپس کر چکی ہے، اپیل کنندہ نے اپیل واپس لینے کی استدعا کی، انٹرا کورٹ اپیل بلال ناصر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔