پشاور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات اور بلے کے نشان سے متعلق توہین عدالت کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے 16 جنوری تک جواب طلب کر لیا۔
پشاور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے خلاف پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔
قاضی انور ایڈووکیٹ اور شاہ فیصل الیاس ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر شائع کرنے کا حکم دیا تھا جو شائع نہ کرنے پر پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دی تھی۔