پیپلزپارٹی کا پولنگ سٹیشنوں کی حتمی فہرستیں شائع کرنے میں تاخیر پر چیف الیکشن کمشنر کو خط

Published On 11 January,2024 11:12 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کو پولنگ سٹیشنوں کی حتمی فہرستیں شائع کرنے میں تاخیر پر خط لکھ دیا۔

پیپلزپارٹی کے الیکشن سیل انچارج سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا، خط میں لکھا گیا کہ ہر حلقے کی پولنگ سٹیشنز کی فہرست ویب سائٹ پرشائع کریں، الیکشن ایکٹ کے مطابق حتمی فہرستیں کم از کم 30 دن پہلے ویب سائٹ پر آنی تھیں، ابتدائی پولنگ سٹیشنوں کی فہرستوں پر اعتراضات سننے یا تجاویز کا اعلان کیا گیا۔

تاج حیدر نے لکھا کہ پولنگ سٹیشن پر اعتراضات سے متعلق کم وقت دیا گیا ہے، عام لوگوں کیلئے اس پروویژن کی مناسب تشہیر نہیں کی گئی، پولنگ سٹیشنز فہرستوں کی اشاعت کا وقت 30 دن سے کم کرکے 15 دن کر دیا گیا، کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال میں ڈی آر اوز، آر اوز کی کارکردگی غیرتسلی بخش رہی۔

خط میں مزید لکھا گیا کہ کاغذات نامزدگی پر اعتراضات پر الیکشن ٹریبونلز کا کام بہت زیادہ ہے۔