ملک بچانا ہے تو بلاول کے 10 نکاتی ایجنڈے کو معاشی پلان کا حصہ بنانا ہو گا، نیئربخاری

Published On 11 January,2024 10:33 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا ہے کہ اگر ملک بچانا ہے تو بلاول بھٹو کے 10 نکاتی ایجنڈے کو پاکستان کے معاشی پلان کا حصہ بنانا ہو گا۔

اپنے بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے 10 نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد پاکستان کے عوام کے مسائل کا ایک ناگزیر حل ہے۔

نیئر بخاری نے کہا کہ مرتضیٰ سولنگی کو اگر سیاست کرنے کا شوق ہے تو وہ استعفیٰ دے کر الیکشن لڑیں۔

انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ سولنگی کا کوئی حق نہیں ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کے انتخابی منشور پر تنقید کریں۔