پشاور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن نے خیبرپختونخوا میں اپنے اُمیدوار فائنل کرتے ہوئے ٹکٹ جاری کرنے کا عمل مکمل کر لیا۔
پارٹی حکام کے مطابق مانسہرہ این اے 15 سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ٹکٹ جاری ہوا، این اے 2 اور 11 سے ن لیگ کے صوبائی صدر امیرمقام کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، امیر مقام کو پی کے 5 سے بھی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے پشاور کے 13 صوبائی اور 5 قومی اسمبلی کی نشستوں پر بھی ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں،پی کے 72 سے عظمت خان، 73 سے فضل اللہ، 74 سے ارباب افضل کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
پارٹی رہنما کے مطابق پی کے 75 سے ارباب غلام فاروق، 76 سے صوبیہ شاہد، 78 سے ظاہرخان، 79 سے جلال خان، 80 سے حیدر شاہ، پی کے 81 سے وقاص بلند، 82 سے محمد ندیم، 84 سے شیر رحمان کو ٹکٹ جاری ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کے لیے پشاور کے 5 نشستوں پر بھی ٹکٹ جاری کر دیئے گئے، این اے 28 سے ارباب خضر حیات، 29 صوبیہ شاہد، 30 رئیس خان، 31 صوبیہ شاہد اور 32 سے شیر رحمان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔