خیبرپختونخوا: 21 سال سے کم عمر افراد کو ای سگریٹ اور ویپس کی فروخت پر پابندی عائد

Published On 16 January,2024 07:17 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں 21 سال سے کم عمر افراد کو ای سگریٹ اور ویپس کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی۔

خیبرپختونخوا میں تعلیمی اداروں کے آس پاس ای سگریٹ اورویپس فروخت کرنےپردفعہ 144 نافذ کردیا گیا، محکمہ داخلہ وقبائلی امورنےضلعی انتظامیہ کو نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ای سگریٹ بچوں اور نوجوانوں میں نشے اورصحت کے دیگرسنگین مسائل کا باعث بن سکتا ہے، دفعہ 144کا نفاذای سگریٹ کے استعمال میں اضافے کے پیش نظرکیا گیا ہے۔

تمام تعلیمی اداروں کے 50 میٹرکے اندرای سگریٹ اورویپس کی فروخت پابندی ہوگی۔