خیبر: (دنیا نیوز) ضلع خیبر میں باراتیوں کی وین الٹنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ باڑہ جلندر قبرستان کے قریب پیش آیا جہاں بارات لے جانے والی پک اپ وین الٹ گئی، حادثے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل، 5 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا۔