قصور: مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

Published On 11 January,2024 09:42 pm

قصور: (دنیا نیوز) تیز رفتار مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے 2 دو افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ ملتان روڈ پر ننھے اڈا کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہوکر ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرائی، حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثہ کا شکار ہونیوالی بس اوکاڑہ سے لاہور جارہی تھی۔