انڈس ہائی وے پر 3 گاڑیوں کے تصادم میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

Published On 08 January,2024 06:41 pm

سیہون شریف: (دنیا نیوز) انڈس ہائی پر افسوسناک ٹریفک حادثہ میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مانجھند انڈس ہائی وے پر تین گاڑیاں ٹکرا گئیں، تیز رفتار ٹرالر، کار اور ایمبولینس کے درمیاں ٹکر سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق، 3 زخمی ہو گئے۔

جاں بحق افراد کا تعلق لاڑکانہ سے بتایا جاتا ہے، پولیس کے مطابق حادثے کے زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔