عمر کوٹ: (دنیا نیوز) تیز رفتار بس کی ٹکر سے رکشہ سوار دو افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
افسوسناک حادثہ میرپور خاص میں عمر کوٹ روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار بس نے رکشہ کو ٹکر دے ماری، حادثے میں رکشہ سوار 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ خاتون سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال میر پور خاص منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رکشہ میں سوار افراد پتھورو سے میرپورخاص جارہے تھے، تیز رفتار بس بے قابو ہوکر پیچھے سے مسافر بس رکشہ سے ٹکرا گئی۔