احمد پور شرقیہ: ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 3 افراد جاں بحق

Published On 12 January,2024 04:44 pm

احمد پور شرقیہ: (دنیا نیوز) تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ قومی شاہراہ پر چنی گوٹھ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریلر موٹرسائیکل سواروں کو بری طرح روند ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار تینوں افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

ریسکیو ٹیمیوں نے موقع پرپہنچ کر لاشوں کو چنی گوٹھ ہسپتال منتقل کردیا، جاں بحق ہونیوالوں میں ایک مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔