احمد پور سیال: ٹریکٹرٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق

Published On 14 January,2024 05:08 pm

احمد پور سیال: (دنیا نیوز) ٹریکٹرٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ پیر عبدالرحمن کے نزدیک پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثےمیں موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونیوالوں میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہے، لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔