آئی سی یو میں استعمال ہونیوالی ادویات کی قیمتوں میں کمی

Published On 17 January,2024 05:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی سی یو میں داخل مریضوں کیلئے استعمال ہونیوالی 4 ادویات کی قیمتیں میں کمی کردی گئی۔

نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ کولسٹی میتٹھ سوڈیم ڈرگ میں 55 سے 65 فی صد قیمت کم ہوئی ہے جس کے باعث 1 ملین یونٹ انجکشن کی قیمت 2987 سے کم ہو کر 1036 روپے ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ 2ملین یونٹ انجکشن کی قیمت 4564 روپے سے کم ہو کر 1737 روپے اور 3 ملین یونٹ انجکشن کی قیمت 5855 سے کم ہوکر 2591 روپے ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کے درپیش چیلنجز کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کیلے پر عزم ہوں ، جعلی اور آن رجسٹرڈ ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔