نمونیا ویکسین کے بعد ادویات بھی نایاب، مریض خوار

Published On 16 January,2024 10:12 am

لاہور: (دنیا نیوز) نمونیا کی ویکسین کے بعد نمونیا کی ادویات بھی نایاب ہوگئیں، 150 روپے والا کیپسول ایک ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا۔

شدید موسمی اثرات سے جہاں نمونیا کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں ستم ظریفی یہ ہے کہ نمونیا کی دوا مارکیٹ میں نایاب ہوچکی ہے، ویکسین تو پہلے ہی دستیاب نہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں:نمونیا کی ویکسین نایاب، بلیک میں بکنے لگی

مارکیٹ میں نمونیا کے 10 کیپسول کی زیادہ سے زیادہ قیمت 1500 روپے تک ہے جبکہ اس وقت ایک ڈبے کے 15 ہزار وصول کئے جا رہے ہیں، یوں نمونیا کے ایک کیپسول کی قیمت 150 روپے کے بجائے ایک ہزار روپے ہو چکی ہے۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے نمونیا دوا کی عدم دستیابی اور مہنگے داموں فروخت پر فوری ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔