کونسی غذائیں وبائی امراض سے بچنے میں مدد دے سکتی ہیں؟جانئے

Published On 11 January,2024 10:34 pm

لندن: (ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ کم چکنائی والی غذا ئیں وبائی بیماریوں سے بچنے میں مدد فراہم کر سکتی ہیں۔

محققین نے تحقیق میں زیادہ چکنی غذائیں کھانے والے افراد کے جین ایکسپریشن میں تشویش ناک تبدیلیاں دیکھیں، تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ زیادہ چکنائی پر مبنی غذائیں جسم میں پروٹین کے جین ایکسپریشن کو بڑھا دیتی ہیں جن کو کووڈ پروٹین استعمال کرتے ہیں تاکہ جسم میں داخل ہو کر اس کو متاثر کیا جا سکے۔

تحقیق کے سینئر مصنف کے مطابق آسان الفاظ میں بات یہ ہے کہ پودوں پر مبنی غذا صحت کے لیے بہتر ہوتی ہے اوربہت سے کیسز میں یہ سچ بھی ہے، البتہ، زیادہ چکنی غذا، چاہے وہ کسی پودے پر ہی مبنی کیوں نہ ہو ایک ایسا معاملہ ہے جس میں یہ بات درست نہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ ان کی تحقیق بتاتی ہے کہ چکنائی پر مشتمل غذائیں نہ صرف موٹاپے، کولون کینسر یا پیٹ میں انفیکشن سے متعلقہ جینز کو متاثرکرتی ہیں بلکہ ان غذاؤں کا مدافعتی نظام، دماغی افعال اور کووڈ-19 کے خطرات سے تعلق رکھنے والے جینز پر بھی اثر ہوتا ہے۔

تحقیق میں محققین نے چوہوں کے3 گروہوں کو الگ الگ قسم کی غذا کھلائی، ان غذاؤں میں ایک غذا ایسی تھی جس میں کم از کم 40 فیصد حرارے چکنائی پر مشتمل تھے، ایک غذا ناریل کے تیل سے حاصل ہونے والی سیر شدہ چکنائی پر مبنی تھی جبکہ تیسری غذا جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سویا بین کے تیل سے حاصل ہوئے یک سیرشدہ چکنائی پر مبنی تھی۔

ان چوہوں سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کا کم چکنی غذائیں کھانے والے چوہوں کے گروپ سے موازنہ کیا گیا۔ 24 ہفتوں سے زیادہ عرصے تک جاری رہنے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ کم چکنائی والی غذا کے مقابلے میں چوہوں کے تینوں گروہوں میں جین ایکسپریشن میں تشویش ناک تبدیلی رونما ہوئی۔