ٹھل: (دنیا نیوز) نواحی گاؤں حاجی فیض محمد کھوسو میں ایک روز میں خسرہ وبا کے باعث 4 بچے جاں بحق ہو گئے۔
ایک ہی گاؤں میں کثیر تعداد میں بچے خسرہ وباء میں مبتلا ہیں جبکہ محکمہ صحت سندھ کی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں نہ پہنچ سکیں۔
لواحقین نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ مزید بچوں کی جانیں بچانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔