اسلام آباد:( دنیا نیوز) پشاور کی فارماسیوٹیکل کمپنی کے کھانسی کے شربت میں زہریلے اجزاء کا انکشاف ہوا ہے ۔
ڈریپ نے ایم کے بی کمپنی کے کھانسی کے شربت واپس منگوا لیے ، ڈریپ کا کہنا ہے کہ کھانسی کے شربت میں تھائی لینڈ سے درآمد شدہ پروپلین گلائیکول نامی خام مال استعمال ہوا ہے ۔
ڈریپ کے مطابق تھائی لینڈ سے درآمد شدہ پروپلین گلائیکول میں زہریلی کثافتوں کی مقدار 25 فیصد پائی گئی۔
ڈریپ کے مطابق تھائی لینڈ سے درآمد شدہ کھانسی کے شربت کا خام مال پورے ملک میں سپلائی ہوا، پورے ملک سے تھائی لینڈ درآمد شدہ خام مال واپس منگوا رہے ہیں۔