ہسپتالوں کے کیمروں کو سیف سٹی سے منسلک کرنے کا آغاز

Published On 10 January,2024 10:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر ہسپتالوں کے کیمروں کو سیف سٹی سے منسلک کرنے کا آغاز ہو گیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں چلڈرن ہسپتال میں نصب کیمروں کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی سے لنک کر دیا گیا ہے، سیف سٹی کی ڈیجیٹل وال پرچلڈرن ہسپتال کے کیمروں کی مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیمروں کی انٹیگریشن سے ہسپتالوں سے بچوں کے اغوا سمیت دیگر جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی، پنجاب بھر میں 25 لاکھ پرائیویٹ کیمروں کی میپنگ پہلے ہی مکمل کی جا چکی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ سرکاری و نجی کیمروں کی سیف سٹی سے انٹیگریشن جرائم کی روک تھام میں معاون ہے۔