برلن(ویب ڈیسک) جرمن ریلوے نے مسافروں کیلئے خودبخود جگہ بنانے والی سمارٹ ٹرین کی تیاری شروع کردی۔
دور حاضر میں جہاں ہر گزرنے دن کے ساتھ دنیا بھر میں نت نئی ایجادات ہو رہی ہیں، وہاں انسانی زندگی میں آسانی اور سہولیات کی فراہمی میں بھی جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جارہا ہے،ایسے ہی انقلانی اقدام جرمن ریلویز ڈوئچے بان کی جانب سے نظر آرہا ہے، جرمن ریلوے اپنے مسافروں کو جدید سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے ایک نیا تجربہ کرنے جارہی ہے تاکہ مسافروں کو دوران سفر کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
جرمن ریلوے ڈوئچے بان ایک ایسی مثالی ٹرین بنانے پر کام کررہی ہے جس میں ضرورت کے مطابق سب کچھ بدلا جا سکے گا۔ اس میں ایسی ٹیکنالوجی نصب کی جارہی ہے جس کی مدد سے یہ سمارٹ ٹرین خود فیصلہ کرتی ہے کہ رش کے اوقات میں مسافروں، سٹرولرز اور وہیل چیئرز کے لیے جگہ کیسے بنائی جائے، ٹرین کی سیٹیں ایسی ڈیزائن کی گئی ہیں جنہیں باآسانی ٹرین میں ایک جگہ سے دوسری طرح منتقل کیا جاسکتا ہے۔
پراجیکٹ لیڈر آئیڈیا ٹرین پولیا فورڈن کا کہنا تھا کہ دوران سفر مسافروں کی پرائیویسی کو خاص طور پر مدنظر رکھا کر ٹرین بنائی گئی ہے، ٹرین میں فلولڈنگ اور آرام دے سیٹیں ہیں جن پر بیٹھ کر یا سو کر سفر کیا جاسکتا ہے اور انہیں ضرورت کے مطابق کم یا زیادہ کیا جاسکتا ہے ۔
پولیا فورڈن کا مزید کہنا ہے کہ نہ صرف یہ بلکہ ٹرین میں انٹرنیٹ کی سہولیات بھی فراہم کی گئی اور الگ کیبن بھی بنائے گئے ہیں جہاں پر باآسانی کوئی بھی شخص بغیر پریشانی کے اپنے موبائل اور لیپ ٹاپ پر دفتر اور ذاتی کام کرسکتا ہے، ہمارا مقصد اپنے مسافروں کو تیز ترین اور آرام دے سفری سہولیات کی فراہمی ہے۔