چند منٹوں میں چارج ہونےوالی نئی بیٹری تیار

Published On 01 February,2024 01:25 pm

نیو یارک:(نیوز ڈیسک) امریکی سائنس دانوں نے پانچ منٹ میں تیار ہونے والی ایک نئی لیتھیئم بیٹری تیار کرلی۔

بیٹری کی خاص بات یہ ہے کہ یہ طویل مدت تک استعمال کے لئے مستحکم رہ سکتی ہے۔

اس نئی ایجاد پر ترقی یافتہ ممالک کے شہریوں کا کہنا ہے کہ نئی لیتھیئم بیٹری برقی گاڑیاں کیلئے سود مند ثابت ہوگی جو ڈرائیورز کو فکر سے آزاد کرتے ہوئے طویل سفر کرنے سمیت ٹیکنالوجی کے استعمال کے دیگر پائیدار طریقوں کے لیے وسیع پیمانے پر بھرپور معاون ہو سکتی ہے۔

امریکی ریاست نیو یارک کی کورنیل یونیورسٹی نے بھی اپنی ایک تحقیق میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈسپلے اور سولر پینلز کی کوٹنگ بنانے کے لیے استعمال ہونےوالا اِنڈیئم بیٹریوں کو تیزی سے چارج ہونے اور چارجنگ کو محفوظ کرنے میں مدد دے سکتا ہے اور بیٹری سے چارجنگ ضائع بھی نہیں ہو پاتی۔

نئی تحقیق کے متعلق جرنل جول میں بھی ایک خصوصی ایڈیشن شائع ہوا ہے جس میں سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ اس نئی ایجاد کے ساتھ بیٹریوں کو مزید مختصر کرتے ہوئے انہیں روزمرہ زندگی کیلئے سہل بنایا جاسکتا ہے، اس بہترین ایجاد پر مزید تحقیق ضروری ہے۔