ایکس کی بندش کے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری

Published On 06 March,2024 11:37 am

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس کی بندش کے کیس میں توہین عدالت کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ پی ٹی اے نے ایکس کی بندش سے متعلق کوئی معقول جواز پیش نہیں کیا، چیئرمین پی ٹی اے توہین عدالت کی کارروائی کے لیے خود کو بے نقاب کر رہے ہیں۔

عدالت نے ایکس کی بندش کے خلاف حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے عدالتی احکامات وفاقی حکومت اور پی ٹی اے سمیت دیگر کو ارسال کرنے کا حکم دے دیا۔

وفاقی حکومت اور پی ٹی اے نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کر لی، عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت سے قبل وزارت داخلہ اور پی ٹی اے جواب دیں۔