کراچی: (دنیا نیوز) پی ایس 115 آزاد امیدوار شاہ نواز جدون نے دوبارہ گنتی کے عمل کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
درخواست گزار آزاد امیدوار پی ایس 115 آزاد امیدوار شاہ نواز جدون کا کہنا تھا کہ میں 20 ہزار آٹھ سو بیس ووٹ لے کر کامیاب ہوا تھا ، درخواست فارم 45، 47 اور 49 بھی جاری کر دیا گیا تھا۔
شاہ نواز جدون کا کہنا تھا کہ مجھے شام چار بجے فون پر بتایا گیا کہ آپ آ جائیں دوبارہ ووٹوں کی گنتی ہو گی ،دوبارہ گنتی میں پیپلز پارٹی کے آصف خان کو 711 ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب قرار دے دیا گیا۔
درخواست گزارنے استدعا کی یہ عمل غیر آئینی ہے، یہ پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ ہے کہ فارم 49 جاری ہونے کے بعد دوبارہ گنتی نہیں ہو سکتی، مجھے کامیاب قرار دیا جا ئے۔