لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں ایکس (ٹوئٹر) کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر سماعت نہ ہو سکی۔
ایکس کی بندش کیخلاف درخواست شہری حافظ شاکر محمود اعوان نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جس میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ آئینی طور پر کسی شہری کی آزادی کو چھینا نہیں جا سکتا، ایکس (ٹوئٹر) کو بند کرنا آزادی اور بنیادی حقوق چھیننے کے برابر ہے۔
شہری کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایکس کی سروسز کو بحال کرنے کا حکم دے۔
آج لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن کے رخصت پر ہونے کے باعث ایکس کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہو گئی۔