ایلون مسک کا ’ایکس‘ صارفین کیلئے نئی پیشرفت کا اعلان

Published On 30 March,2024 08:41 am

نیویارک: (ویب ڈیسک) ٹیسلا کے سی ای او اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے پلیٹ فارم پر پریمیم فیچرز تک مفت رسائی دینے کا اعلان کر کے صارفین کو خوش کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے صارفین کیلئے نئی پیشرفت کا اعلان کیا جس میں انہیں اضافی فوائد حاصل ہوں گے۔

ایلون مسک نے ایکس خریدنے کے بعد اس میں متعدد تبدیلیاں کیں جس میں بلیو ٹِکس کیلئے 8 ڈالر چارج کرنا، غلط معلومات اور جعلی خبروں کو ختم کرنا شامل ہے۔

تاہم تازہ ترین پیشرفت کے مطابق اب کچھ ایکس اکاؤنٹس پریمیم فیچرز تک مفت رسائی حاصل کر سکیں گے۔

اس متعلق ایلون مسک نے اپنے ایکس اکاؤنٹس سے ٹوئٹ کیا کہ 2500 سے زیادہ تصدیق شدہ سبسکرائبر فالوورز والے سبھی اکاؤنٹس کو پریمیم فیچرز مفت ملیں گے جبکہ 5000 سے زیادہ فالوورز والے اکاؤنٹس کو پریمیم پلس مفت ملے گا۔