ایکس کی بحالی کیلئے دائر درخواست پر پی ٹی اے سے جواب طلب

Published On 02 April,2024 10:29 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی بحالی کیلئے دائر درخواست پر پی ٹی اے سے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس عاصم حفیظ نے مقامی وکیل حذیفہ نعیم کی جانب سے ایکس سروسز کی بحالی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ ایکس (ٹوئٹر) کی بندش کو غیر قانونی قرار دے اور ایکس تک عوام کی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔

بعدازاں عدالت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے وکیل کو تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی۔