ڈاٹ پی کے ڈومین رکھنے والی24لاکھ ویب سائٹس کا ڈیٹا چوری

Published On 03 April,2024 07:12 pm

نیویارک (ویب ڈیسک )سائبر سکیورٹی کمپنی ”کیسپرسکی“ (Kaspersky) نے انکشاف کیا ہے کہ 24 لاکھ ”ڈاٹ پی کے“ (PK.) ڈومین رکھنے والی ویب سائٹس کا ڈیٹا چوری کیا گیا۔

”کیسپرسکی ڈیجیٹل فٹ پرنٹ انٹیلی جنس“ نے انکشاف کیا کہ یہ معلومات بلیک مارکیٹ میں بکنے والی میلویئر لاگ فائلوں سے حاصل کردہ معلومات سے لی گئی ہیں۔

کمپنی کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 5 سالوں میں دنیا بھر میں 443,000 ویب سائٹس کے کریڈینشلز (پاس ورڈز یا آئی ڈیز) ڈیٹا چوری کا شکار بنے۔

ان میں ”ڈاٹ کام“ (com.) ڈومین رکھنے والے اکاؤنٹس سرفہرست ہیں جس میں تقریباً 326 ملین لاگ ان اور اس ڈومین پر ویب سائٹس کے پاس ورڈز انفو اسٹیلرز نے چرائے۔

ڈیٹا چوری کے بارے میں تازہ ترین رپورٹس گزشتہ تین سالوں میں 643 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں جبکہ انفیکشن کی اصل تعداد 10 ملین سے بھی زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کیسپرسکی کے انفوسٹیلر لاگ فائل ڈائنامکس کے جائزے کے مطابق، 2023 میں ہونے والے انفیکشنز کی تعداد تقریباً 16,000,000 تک پہنچنے کا امکان ہے۔