گوگل نےاسرائیلی حکومت سے معاہدے پر احتجاج کرنے والے 26 ملازمین نکال دیئے

Published On 18 April,2024 06:02 pm

نیویارک :(ویب ڈیسک) گوگل نے اسرائیلی حکومت سے معاہدے پر احتجاج کرنے والے اپنے 26ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا۔

 گوگل اور ایما زون نے اسرائیل سے مصنوعی ذہانت اور نگرانی سے متعلق ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز کے ایک پراجیکٹ کا معاہدہ کیا ہے،اس حوالے سے امریکا کے مختلف شہروں میں گوگل کے دفاتر میں ملازمین نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے اسرائیلی معاہدے سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

گوگل کے نیویارک اور Sunnyvale دفاتر کے اندر داخل ہوکر اسرائیلی معاہدے کے خلاف احتجاج کرنے والے 28 احتجاجی ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے۔

گوگل کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ مظاہرے ایک ایسے گروپ کی جانب سے ہوئے جو کچھ زیادہ کام نہیں کر رہے، چند ملازمین دفاتر میں داخل ہوئے اور دیگر ورکرز کے امور میں مداخلت کی جو ہماری پالیسیوں کی واضح خلاف ورزی ہے اور اس طرح کا رویہ کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ گوگل اور ایمازون نے اسرائیلی حکومت اور فوج کے ساتھ کمپیوٹنگ سروسز کی فراہمی کا معاہدہ کیا تھا جسے پراجیکٹ نیمبس کا نام دیا گیا ہے۔

Advertisement