واشنگٹن :(ویب ڈیسک )امریکی سینیٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر جزوی پابندی کا بل منظور کر لیا۔
سوشل میڈیا کمپنی ٹک ٹاک کا اس حوالے سے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی آزادی اظہارِ رائے کے خلاف ہو گی۔
دوسری جانب امریکی سینیٹ نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالرز کا امدادی بل بھی منظور کر لیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق یوکرین کو 60.8 ارب ڈالرز کی ادائیگی اس اقتصادی امدادی بل کا حصہ ہے، اسرائیل کے لیے 26.4 ارب ڈالرز کی امداد کا پیکیج بھی اس بل میں شامل ہے۔
امریکی میڈیا نے مزید بتایا ہے کہ بل میں منظور ہونے والے 8 ارب ڈالرز بطور امداد تائیوان کو دیئے جائیں گے، بل دستخط کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کو بھیج دیئے گئے ہیں۔