کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) ایکس (سابقہ ٹوئٹر) سمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ایپلی کیشن متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کی چیف ایگزیکٹو آفیسر لِنڈا یاکارینو نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ جلد ہی کمپنی صارفین کے سمارٹ ٹی وی کیلئے ایک ٹی وی ایپ کے ساتھ کونٹینٹ متعارف کرانے جا رہی ہے، اس طریقے سے صارفین بڑی سکرین پر اعلیٰ معیاری تفریح حاصل کر سکیں گے۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ سمارٹ ٹی وی کیلئے ایک ایپ ٹرینڈنگ ویڈیو کے الگوردم کا استعمال کرے گی تاکہ صارفین مقبول مواد سے اپ ڈیٹ رہ سکیں اور ویڈیو کو عنوان سے ترتیب دینے کیلئے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جائے، صارفین ایپ کو استعمال کرتے ہوئے موبائل ڈیوائس سے بڑی سکرین پر کاسٹ کر سکیں گے۔
یاد رہے 2022 میں ایلون مسک نے ایکس کو 44 ارب ڈالر میں خریدا تھا جس کے بعد سے پلیٹ فارم میں کونٹینٹ پالیسیوں، برانڈنگ اور الگوردم میں واضح تبدیلیاں لائی گئیں ہیں۔